1۔ استخارہ کرنے کے لیے رات عشاء کی نماز کے بعد دو رکعت نفل بہ نیت استخارہ اس طرح ادا کریں کہ دونوں رکعات میں بعد سورۃ فاتحہ سورۃ یٰس ایک بار تلاوت کرے اور بعد از نماز فراغت اسم مبارک یا خبیر دو سو بار پڑھے مابعد دا ہنی ہتھیلی پر یا حکیم یا مجید لکھ کر سو رہے، انشاء اللہ خواب میں ہدایت نصیب ہو گی۔

2۔ دو رکعت نماز بہ نیت استخارہ ادا کرے بعد از نماز بسم اللہ ا لرحمن الرحیم 323 بار اور حسبی اللہ و نعم الوکیل 327مرتبہ پڑھے اور سو رہےغیب سے معلومات حاصل ہو جائیں گی۔
3۔ سوتے وقت باوضو الم نشرح کا اکیس بار ورد کریں حقیقت حال کا علم ہو جائے گا۔

4۔ دو رکعت نفل نہ نیت استخارہ ادا کرے ( بعد نماز عشائ) یہ دعا خضوع و خشوع کے ساتھ بارگاہ ایزی سے کرے۔

5۔ وضو کر کے پاک کپڑے پہنے اور قبلہ رودا ہنی کروٹ پر لیٹ کرسورۃ الشمس سات مرتبہ ، سورۃ الیل سات مرتبہ اور سورۃ اخلاص سات مرتبہ اس کے بعدعاجزی سے کہے، اے میرے اللہ میرے خواب میں وہ چیز دکھا دے اس کام کے سرا نجام ہونے کی تدبیر میرے دل میں ڈال دے۔   انشاء اللہ اسی رات معلو م ہو جائے گا ورنہ ساتویں رات تک انشاء اللہ ضرور معلوم ہو جائے گا۔

نوٹ: اپنے تمام مسائل کے حل کے لیے یا کسی بھی کام کے آغاز سے پہلے باوضو ہو کر آپ ہم سے بھی استخارہ کرواسکتے ہیں۔