امراض کے لیے وظائف
کینسر، فالج ، ہارٹ اٹیک، ہپا ٹائٹس اے، بی ، سی، بلڈ پریشر،جگر، پرانی سے پرانی قبض، ذہنی ڈیپریشن،معدہ کی تیزابیت، گردوں میں پتھری، بواسیر، گردوں کے تمام امراض، جراثیمِ اولاد کا کم ہونا، بے اولادی، چھپاکی، ڈینگی، نکسیر، مہروں کے درد، پرانی سے پرانی خارش ، دل کی دھڑکن کا بار بار تیز ہونا، شہوت کا علاج، مردانہ کمزوری، شیطانی وسوسوں کا علاج، دڑائو نے خوابوں کا علاج، عورتوں کی ماہورای میں تبدیلی کا علاج، چہرے پر دانوں کا علاج، ٹی بی، مہروں کے درد کا علاج، بلڈ کینسر، دمہ، ہر قسم کے سر درد کا علاج، الرجی کا علاج، پریشانیوں سے نجات، قد بڑھانے کے لیے، ہر قسم کے آسیب و سحر کا علاج
ان کے علاوہ ہمارے ہاں بیماریوں کے علاج کے کم و بیش 20ہزار وظائف موجود ہیں۔
کینسر کے علاج کے لیے:
خدانخواستہ اگر کوئی مسلمان بہن/ بھائی کینسرجیسی موذی مرض میں مبتلا ہو جائے توہو سکے تو اس روحانی عمل کو فوری اپنائے جوکہ بار ہا آزمودہ اور مجرب عمل ہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس مرض سے نجات حاصل ہوگی۔
فجر کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۃ مریم ، ایک مرتبہ سورۃ فجر، سورۃ الم نشرح (13بار(پڑھ کر پانی پر دم کرے مریض کو پلائے ۔ یہ عمل 40روز تک جاری رکھیں۔اور بعد 40روز اپنا ٹیسٹ کروائیں انشاء اللہ تعالیٰ بہت حد تک فرق ہو گا۔ مریض کالا کپڑا استعمال کرنے سے گریز کرے۔
عمل شروع کرنے سے پہلے کسی فالج والے کو صدقہ دے۔
فالج کے مرض کے لیے علاج :
خدانخواستہ اگر کوئی مسلمان بہن/ بھائی فالج جیسی موذی مرض میں مبتلا ہو جائے توہو سکے تو اس روحانی عمل کو فوری اپنائے جوکہ بار ہا آزمودہ اور مجرب عمل ہے ۔ انشاء اللہ اس مرض سے نجات حاصل ہوگی۔
سرسوں کا بغیر استعمال شدہ آئل لیکر اس پر 13مرتبہ سورۃ قدر اور 7مرتبہ سورۃ کوثر اور 3بار سورۃ اخلاص پڑھ کر دم کریں اور فالج کی جگہ پر اس آئل کا مساج کریں۔ یہ عمل 21روز تک جاری رکھیں انشاء اللہ تعالیٰ مرض جاتا رہے گا۔ عمل شروع کرنے سے پہلے کسی نابینا کو صدقہ دیں۔
درد گردہ مثانہ اور پتھری کا علاج:
خدانخواستہ اگر کوئی مسلمان بہن/ بھائی درد گردہ یا مثانہ درد جیسی موذی مرض میں مبتلا ہو ۔ تو اسے چاہیے کہ اس عمل کو فوراً اپنائے تو انشاء اللہ مرض جاتا رہے گا۔
اس آیت مبارکہ کو خالص مشک و زعفران سے لکھ کر 40روز تک پیے۔ اور زعفران سے لکھ کر مریض کے گلے میں پہنائیں۔
اذا اقلت سحابا ثقالا سقنہ لبلد میت فانزلنا بہ الما بہ الماء فاخرجنا بہ من کل الثمرات کذلک نخرج الموتی لعلکم تذکرون۔
نوٹ: یہ آیت مبارکہ مشک و زعفران سے لکھی ہوئی ہم سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
دل کی گھبراہٹ اور ہول کا علاج:
یہ آیات کاغذ پر لکھ کر گلے میں اس طرح ڈالیں کہ آیت مبارکہ قلب پر رہے یا کرتہ وغیرہ میں اس جگہ ٹانکہ لگادیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ الذین امنو و تطمئن قلوبھم بذکر اللہ الا بذکر اللہ تطمئن القلوب۔ وربطنا علی قلوبھم۔ لولا ان ربطناعلی قلبھا ولتکون من المؤ منین۔ ولیر بط علی قلوبکم۔
یہ آیات ہول دل کے لیے نافع ہیں کاغذ پر سیاہی سے لکھیں اور کسی سبز پھل کے عرق سے دھو کر کسی قدر مصری ملا کر مریض کو پلایا جائے۔

ہول کے مرض ا ضطراب قلب اور خفقان کے لیے اس آیت کو سات بارلکھ کر بارش کے پانی سے دھو کر سات دن تک پلانا بہت مفید ہے اور بارش کے پانی میں زعفرانگھول کر سات مرتبہ آیت کو لکھ کر مریض کے گلے میں ڈالنا بفضلہ تعالیٰ بہت ہی مفید ہے۔
اذ یغشیکم النعاس امنۃ منہ و ینزل علیکم من السمائِ مائً لیطحرکم بہ ویذھب عنکم رجز الشیطن ولیربط علی قلوبکم و یثبت بہ الاقدام۔

بلڈ پریشر کے لیے:
مندرجہ زیل آیات ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھیں انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
الذین امنو و تطمئن قلوبھم بذکر اللہ۔ الا بذکر اللہ تطمئن القلوب۔ الذین امنو وعملو الصلحت طوبی لھم و حسن ماب۔
دل کی کمزوری اوردل میں سوراخ کانافع علاج:
جس شخص کا دل کمزور ہو گیا ہو اور دل میں سوراخ ہواور اسے ڈراؤنے خواب ستاتے ہوں وہ فجر کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یہ دعا پڑھے۔
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحیی و یمیت وھو حی لا یموت بیدہ الخیر وھو علی کل شی قدیر۔
اور بعد دعا اس لفظ کی کثرت کرے ۔ ’’الباعث ، الشھید، الحق، الوکیل، القوی‘‘ کم از اس کی تعداد 513مرتبہ ہونی چاہیے۔ عمل شروع کرنے سے پہلے کسی بیوہ کو صدقہ دیں۔
جگر کے امراض کا علاج:
جو لوگ جگر کے امراض میں مبتلا ہوں اور کسی طرف سے شفا یابی نصیب نہ ہو رہی ہو۔ اِ س روحانی عمل سے انشاء اللہ ضرور شفا یاب ہوں گے۔ ظہر اور عصر کی نماز کے درمیان یہ آیت مبارکہ 77بار تلاوت کریں اور مریض کو پانی پر دم کرے کے پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ شفا نصیب ہوگی۔
وانکم الینا لا ترجعون۔ فتعلی اللہ الملک الحق لا الہ لا ہورب العرش الکریم۔
اس عمل کو شروع کرنے سے پہلے ایک قرآن پاک کسی مسجد یا مدرسہ میںرکھوا دیں۔
مردوں کے امراض
جریان کا علاج:
1 جریان کے مریض کو سورۃ حجرات تین بار پانی پر دم کر کے اکتالیس روز تک پلایا جائے انشاء اللہ شفا ہوگی۔
2 بعد نماز عصر اول و آخر سات مرتبہ درود شریف اور سو مرتبہ یہ آیت پڑھنا جریان کے لیے بہت مفید ہے۔
ربنا اتمم لنا نورنا واغفرلنا انک علی کل شیئٍ قدیر‘‘۔(سورۃ تحریم)
احتلام سے حفاظت:
احتلام سے حفاظت کے لیے مندرجہ ذیل کلمات باوضو لکھ کر موم جامہ کر کے کمر میں باندھ لے انشاء اللہ تعا لیٰ احتلام نہ ہوگا۔
ولقد علمتموہ منشورا میسورا۔ انھم یکیدون کیدا و اکیدا کیدا
کثرت احتلام کا علاج:

جس نوجوان کو کثرت احتلام کا مرض ہو اور خواب میں شیطان اسے تنگ کرے تو اس کو چاہیے کہ سوتے وقت سورۃ والسماء والطارق۔ پڑھ کر سوئے انشا ء اللہ احتلام سے محفوظ رہے گا۔ ( سورۃ الطارق)
شہو ت کا علاج:
جس نوجوان کو شہوت زیادہ ستاتی ہو اسے چاہیے کہ یہ اسمائے الہٰی بکثرت پڑھے انشاء اللہ معاملہ قابو میں رہے گا۔
یَا حَلِیْمُ یَا رَبِّ یَا رَؤُوْفُ یَا مَنَّانُ۔
خصوصاً اگر روزہ رکھ کر زیادہ مقدار میں پڑھیں تو عجیب و غریب تا ثیر دیکھیں گے انشاء اللہ ان چاروں اسماء کے اور بھی بہت سارے خواص ہیں۔

 

؎شہوت اور بد نظری کا ایک اور مفید علاج:
روزانہ خلوت میں توجہ کے ساتھ ایک سومرتبہ پڑھیں۔
یَا حَمِیْدُ یَا بَاعِثُ
اول آخر تین تین بار درود شریف (یہ عمل پابندی سے کریں)
عورتوں کے مخصوص امراض
اولادکا نہ ہونا:
جو شخص اولاد جیسی نعمت کبرا سے محروم ہو ان ضرورت مند مسلمان بہن و بھائیوں کے لیے ایک بہت ہی زہد و اثراور یقینی کامیابی والا عمل اللہ و رسول اللہ ﷺ کی مد د سے نقل کر رہا ہوں استفادہ کیجیے۔
سب سے پہلے تین عدد قرآن پاک لے کر علیحدہ علیحدہ مدرسوں میں رکھوائیں۔ عشاء کی نماز کے بعد تازہ غسل کر کے اس آیت مبارکہ کو 295مرتبہ پڑھیں۔وظیفہ مکمل ہونے کے فوراً بعد کوئی میٹھی چیز اپنے منہ میں ڈال لیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد نصیب ہوگی۔ دوران عمل عورت سرخ اور کالا کپڑا استعمال نہ کرے۔ عمل شروع کرنے سے پہلے کسی حاملہ عورت کو صدقہ دیں۔ جو مستحق ہو۔

اولادنرینہ کے لیے عمل:
ویسے توبیٹی اللہ کی رحمت ہے لیکن بیٹا بھی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اس نعمت کی قدروقیمت وہی لوگ جانتے ہیں جو اس سے محروم ہیں ان کے لیے ایک ایسا عمل پیش کر رہا ہوں انشا ء اللہ تعالیٰ بیٹا ہی پیدا ہو گا۔ دوران حمل ، حاملہ خود سورۃ فیل17بار،صبح اور 7بار شام کو تلاوت کرے۔ یہ عمل 3ماہ تک جاری رکھیں۔ انشا ء اللہ تعالیٰ بیٹا ہی پیدا ہو گا۔ عمل شروع کرنے سے پہلے کسی حاملہ عورت کو صدقہ دیں جو مستحق ہو۔

سیلان الرحم (لیکوریا) کا علاج:
سیلان الرحم کی بیماری ہوگئی تو تین سو مرتبہ یہ آیات عرق گلاب پر دم کر کے اکتالیس روز تک پلایا جائے انشاء اللہ تعالیٰ مرض جاتارہے گا۔
و یشف صدور قوم مومنین۔ وننزل من القران ماھو شفاء بحق ایاک نعبد و ایاک نستعین۔
لیکوریا کے مرض کے شفاء بخش علاج کے لیے باوضو ہوکر پاک و سفیدکاغذ پر سورۃ النجم زعفران سے لکھیں اور کاغذ آب زم زم یا عام پانی میں گھول کر مریضہ کو پلادیں انشاء اللہ سات یوم کے مسلسل عمل سے لیکوریا کا عارضہ بالکل ختم ہو جائے گا اور مکمل شفائے کاملہ نصیب ہوگی اس عمل کے کرنے سے رحم کے دیگر امراض میں بھی اللہ تعالیٰ شفا نصیب فرمائے گا۔
نوٹ: طوالت سے بچتے ہوئے اور وقت کی قلت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے چند بیماریوں کے وظائف مندرجہ ذیل ہیں ۔ قرآن پاک نقوش و تعویذ زعفران و عرق و گلاب سے ہاتھ سے تیار کردہ ہر بیماری کی کلام موجود ہے۔ اگر کسی ضرورت مند بہن بھائی کو ضروت ہو تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔