قرضہ سے نجات:
اگر کوئی شخص مقروض ہو گیا ہو اور قرض اتارنا مشکل ہو گیا ہو تو اسے چاہیے کہ ہر روز بعد نماز فجر اول آخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی یاجو آپکو یاد ہو پڑھے اور درمیان میں سورۃ نصر اکتالیس مرتبہ پڑھ کر دعا کرے انشاء اللہ تعالیٰ قرض سے فوراً نجات ملے گی اور بآسانی قرضہ ادا ہو جائے گا۔
تنگی معاش:
جس کی روزی تنگ ہو اور مشکل سے گزارہ ہوتا ہو وہ یہ کلمات روزانہ باوضو ایک سو مرتبہ پڑھ لیا کرے۔ یہ عمل گیارہ روز کرے انشاء اللہ تعالیٰ رزق میں برکت ہوگی۔
اللھم تب علینا قبل الموت وھون علینا شدۃ الموت وارحنا عند الموت ولا تعذبنا یا خالق الحیوۃ والموت توفنا مسلمین والحقنا با لصلحین۔
برائے ترقی تنخواہ:
روزانہ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح ( ایک سو مرتبہ) بسم اللہ الرحمن الرحیم کی پابندی کے ساتھ پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اور جو دلی خواہش ہوگی پوری ہوگی۔
ملازمت کے بہترین عمل:
جو شخص بیروزگار ہو اور روزگار کے سلسلے میں بہت پریشان ہو تو مندرجہ ذیل آیت و دیگر کلمات کو روزانہ بعد نماز عشاء یا بعد نماز تہجد پابندی کے ساتھ بلا ناغہ باوضو ایک ہزار مرتبہ پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ چند روز کے بعد اس کو ملازمت مل جائیگی اور ہر شخص تعریف کرے گا کہ یہ بڑا نیک عمل بڑا پراثر اور تیر بہدف ہے اس کے پڑھنے سے فوراً نوکری مل جاتی ہے آدمی بے روزگار نہیں رہتا اور وہ آیات یہ ہیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ حم تنزیل الکتب من اللہ العزیز العلیم۔ غافر الذنب وقابل التوب شدیدا لعقاب ذی الطول لا الہ ھو الیہ المصیر۔
فائدہ:
اس عمل کی بدولت بحمداللہ بہت لوگ کامیاب ہورہے ہیں ادھر پڑھا ادھر ملازم ہوگئے لیکن بعد ملازمت بھی چالیس دن پورے کرے (یعنی چالیس دن تک برابر پڑھتا رہے) ایسا نہ کرے کہ درمیان میں چھوڑ دے بلکہ چالیس روز تک اس کو ایک بار ضرور پڑھ لیا کرے تا کہ مالک یا حاکم خوش رہے پھر صفت یہ ہے کہ مالک یا حاکم افسر جس کے ماتحت آپ ملازم ہیں بلا مشورہ آپ کے کوئی کام نہ کرے گا اور جو رائے آپ دیں گے اس پر عمل درآمد کر ے گا انشاء اللہ تعالیٰ۔
قرض و کشائش:
قرض سے نجات کے لیے اول و آخر درودشریف گیارہ گیارہ بار درمیان میں مندرجہ ذیل کلمات پانچ سو بار پڑھ لیا کریں وہ کلمات یہ ہیں۔
۱۔ حسبی اللہ ونعم الوکیل ( پانچ سو بار)
۲۔ لا حول ولا قوۃ الا باللہ ولا ملجا من اللہ الا الیہ
برائے کشائش رزق:
اگر کوئی شخص روزی کی تنگی سے پریشان ہے تو سورۃ یس کو اس طرح پڑھے کہ شروع کرنے کے بعد جب پہلا مبین آئے تو سورۃ یس دوبارہ پڑھنا شروع کرے اسی طرح پوری یٰس ختم کرے یہ عمل ایک چلہ (یعنی چالیس دن مسلسل کرے ناغہ نہ کرے )حصول ترقیات اور دینی و دنیوی مقاصد میں کامیابی:

انسان کبھی کسی مصیبت میں پھنس جاتا ہے ، کبھی قرض کے بوجھ سے ہلکان ہو جاتا ہے تو کبھی بلائے نا گہانی اسے چمٹ جاتی ہے بعض مرتبہ اسے کوئی غم فکر لاحق ہو جاتا ہے ان کے لیے مندرجہ ذیل اسماء کا پڑھنا بہت مفید ہے ان کے پڑھنے کی برکت سے ہر قسم کی مشکلات دور ہوتی ہیں قرض، بیماری، غم، فکر سے چھٹکارا نصیب ہوتا ہے لیکن ان کو پڑھتے وقت تعداد پوری پوری ہو کم نہ ہو اور زیادہ بھی نہ ہو رات دن میں ہر روز کسی وقت جب سہولت ہو پڑھ لیا کریں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ۔ ہر روز اول و آخر گیا رہ گیارہ مرتبہ درودابراہیمی پڑھ لے اس کے درمیان یہ پڑھیں۔
یَا فَتَّاحُ 100مرتبہ یَا وَھَّابُ 100مرتبہ یَا رَزَّاقُ 100مرتبہ یَا مُعِزُّ 100مرتبہ
رزق میں ترقی:
بعد از نماز عشاء 100مرتبہ اول آخر گیارہ گیارہ بار درودابرا ہیمی روزانہ بلا نا غہ پڑھیں انشا ء اللہ تعالیٰ رزق میں برکت ہوگی۔
اللھم اکفنی بحلالک عن حرامک واغننی بفضلک عمن سواک
برائے فراغت رزق:
ُٓپانچ یا دس تسبیح (پانچ سو مرتبہ یا ایک ہزار مرتبہ) چالیس روز تک یہ کلمات پڑھیں۔
یا رحمن کل شی ئٍ وراحمہ یا رحمن
قرضہ کی ادائیگی کا نہایت مجرب عمل:
یہ عمل صد ہابزرگوار اور اولیائے نامدار کا آزمودہ ہے اکتالیس روز کا عمل ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم اللھم صل علی محمد عبدک ورسوک وصل علی المومنین ولمومنات ولمسلمین ولمسلمات۔
وسعت رزق:
ان لک فی النھار سبحا طویلا۔
روزانہ دس مرتبہ پڑھے۔ ایک ماہ کے اندر تو نگر (مالدار) ہوگا۔
وسعت رزق:
رزق کی فراخی اور ترقی کے لیے مندرجہ ذیل کلمات بعد نماز عشاء پڑھے تو بہتر ہے ورنہ جب بھی آسانی ہو پڑھے اول آخر درود ابراہیمی گیارہ گیارہ مرتبہ اسکے بعد یہ وظائف پڑھے۔
یَا غَنِیُّ ایک ہزار ساٹھ بار 1060 ــیَا فَتَّاحُ چار سو نواسی489بار
برائے ملازمت وحصول روزگار:
بعد از نماز عشاء اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ گیارہ بار اور درمیان میں ــیَا وَھَّابُ (1414) چودہ سو چودہ مرتبہ پڑھیں اس کے بعد ایک تسبیح یعنی سو مرتبہ
یا وھاب ھپ لی من نعمتہ الدنیا ولاخرۃ انک انت الوھاب پڑھیں چند دن کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ روزگار مل جائے گا۔
سورۃ فلق کا لاجواب عمل:
جو شخص کثرت سے سورۃ فلق پڑھے۔ اس پر روزی انشاء اللہ تعالیٰ بارش کے قطروں کی طرح برسے گی۔ یقین اور توجہ شرط ہے۔

عمل وسعت رزق:

سورۃ مزمل ہر روز مابین مغرب و عشاء 11بار پڑھے اول آخر گیارہ گیارہ باردرودابراہیمی 21روز متواتر پڑھے۔
ٹرانسفر کے لیے:
اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کا تبادلہ مطلوبہ اور پسند یدہ جگہ پر ہو جائے تو اول و آخرسات بار درودشریف پڑھے اس کے بعد 70بار آیت پڑھے۔ جب مد خل صدق کے الفاظ پڑھے تو جہاں کا تبادلہ مقصود ہو اس جگہ کا تصور کرے اور مخرج صدق کے الفاظ پڑھے تو جہاں سے تبادلہ کروانا ہے اس جگہ کا تصور کرے اور سلطانا نصیرا کے الفاظ پڑھے تو یہ تصور کرے کہ عزت کے ساتھ تبادلہ ہو آخر میں سات بار درود شریف پڑھ کر اللہ سے دعا مانگے۔ وہ آیت یہ ہے۔
وقل رب ادخلنی مد خل صدق و اخرجنی مخرج صدق واجعل لی من لدنک سلطنا نصیرا۔

رزق میں خیر و برکت اور اضافے کے لیے مجرب عمل:
فجر کی نماز کے بعد اور اشراق کے نوافل سے پہلے تک یہ عمل کر کے پھر دعا کریں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ آخری دس سورتیں کی تلاوت کرنی ہیں۔)پارہ (30
2۔ 100مرتبہ پہلا کلمہ پڑھنا ہے۔
3۔ 100مرتبہ استغفار پڑھناہے۔
4۔ 3تین مرتبہ سورۃ اخلاص بمعہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ پڑھنا ہے۔
5۔ 7مرتبہ یَـا مَـالـِکُ یَـا قُـدُّوْسُ بمعہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ پڑھنا ہے۔
6۔ 3مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ’’جَزَاللہُ عَنَّا( سَیَّدِنا وَ مَوْلَینَا) مُحَمَّدًا(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) مَا ھُوَ اَ ھْلَہٗ ‘‘ پڑھناہے۔
7۔ 1بار سورۃ یٰس کی تلاوت کرنی ہے ۔
8۔ 7مرتبہ سورۃ فاتحہ( الحمد شریف) بمعہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ پڑھنا ہے۔
اوّل و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے ۔
اس پورے عمل کے بعد اشراق کے نوافل ادا کرنے ہیں اور دعا مانگنی ہے۔

نوٹ: بے روزگار حضرات اپنا نام اور اپنی والدہ کا نام بتا کر ہم سے وظیفہ حاصل کر سکتے ہیں