بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحیم ہے۔
قرآن پاک سے متعلق حضور اکرم ﷺ نے فرمایا میں اپنے بعد دو چیزیں تم میں چھوڑے جا رہا ہو ایک قرآن اور دوسرا اہل بیت بس ان کو تھامے رکھنا اور تفرقے میں نہ پڑنا۔ حضوراکرم ﷺ نے بھی قرآن کا ذکر پہلے کیا اور راہِ ہدایت کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ قرآن کریم اللہ پاک کی آخری کتاب ہے ۔ جو سراسر انسانیت کے لیے باعث ہدیٰت و راحت اور شفاء ہے بلا شبہ قرآن کریم تمام ظاہری و باطنی امراض کا علاج ہے اور سنت نبویہ صاحبھا اصلوٰۃوالسلام میں اس کا وافر ذخیرہ موجود ہے قرآن سنت کے ذریعے ہر زمانے میں ظاہری و باطنی بیماریوںں کا روحانی علاج، مادی علاج سے کہیںزیادہ موثر رہا ہے کیونکہ حدیث مبارکہ میں آیا ہے حضور اکرم ﷺ نے قرآن مجید سے متعلق ارشاد فرمایا ہے وَلَا ینقضی عجائبہ (یعنی قرآن عجائبات ختم نہیں ہو سکتے )
اِنَّ نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِ نَّا لَہُ لَحٰافِظُوْن کی صداقت سے بھرپور الفاظ کی گواہی چودہ صدیاں گزر جانے کے باوجود تمام حقائق پورے شدو مد سے دے رہے ہیں قرآن پاک واحد آسمانی کتاب ہے جو تحریف و ترمیم سے مبرا ہے قرآن مجید کا کھلا چیلنج ہے کہ تمام جن و انس ایک دوسرے کے مددگارو معاون بن کر بھی اس کی مثل نہیںلا سکتے۔ قرآن مجید نے چیلنج کے طور پر ایک سورۃ کے الفاظ بھی استعمال کیے ہیں کہ کچھ نہیں تو اس کی مانند ایک سورۃ ہی بنا کر لے آئو۔
قرآن مجید تمام بنی نوع انسان کے تمام مسائل و مصائب کا حل احسن طریقے سے پیش کر تا ہے قرآن پاک کی سورتوںاور بعض سورتوں کی آیات میں موجود سر بستہ خزانے کی مشاہدات میں جھلک مندرجہ زیل ہے۔
نوٹ: اہل علم کی نذر ایک حقیقت بیان کرنا چاہتا ہوں کہ میں حافظ محمد حنیف رضا قادری اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے 54000 مختلف وظائف پرعبور رکھتا ہوں اور میں اپنے علم اور اپنی زندگی کے اس حد پر پہنچا ہوں کہ ’’کوئی بھی دنیا میں ظاہری و باطنی بیماری و مشکل ایسی نہیںہے جس کا علاج اللہ رب العزت کے کلام پاک میں موجود نہ ہو۔
وظائف پڑھنے کا مختص طریقہ:
وقت کی پابندی لباس کا پاک صاف ہونا جسم کا پاک ہونا جگہ اور لباس کا مخصوص ہونا تصور بیت اللہ اور گنبد خضری کا قوی ہونا
اپنے مقصد کو تصور میںرکھنا حرام اور ناجائز کاموں سے بچنا
بے نظیر عمل برائے حل المشکلات:
بڑی سے بڑی مشکل اور مہم کو آسان کرنے کا تیر بہدف عمل جو ایک مدت سے میرے تجربے میں ہے جس کو بھی بتایا الحمد للہ اس نے ہی تعریف کی یہ ایک بہت بڑا خزانہ ہے جو عوام کی ضروریا ت کے عین مطابق ہے پیش کر رہا ہوں اس قیمتی عمل سے آپ بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔
اول و آخر یَا مَالِکَ الْمُلْکِ ذُوْالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام 33 ،33بار درمیان میں اناللہ وانا الیہ راجعون 313بار دن میں کسی بھی وقت

حضور قلب سے پڑھیں انشاء اللہ تعالیٰ اگلا سورج خوشی کی نوید کے ساتھ طلوع ہو گا لیکن اس عمل کو گیارہ دن پورا پڑھیں اور ہمارے حق میںبھی دعا کریں۔
نایاب عمل برائے اولاد نرینہ (بیٹا)
ویسے توبیٹی اللہ کی رحمت ہے لیکن بیٹا بھی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اس نعمت کی قدر و قیمت و ہی لوگ جانتے ہیں جو اس نعمت کبریٰ سے محروم ہیں ان ضرورت مند مسلمان بہن بھائیوں کے لیے بہت ہی زورُ اثر اور یقینی کامیابی والا عمل اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی مدد سے نقل کر رہا ہوں۔
دوران حمل حاملہ خود سورۃ یوسف کی پہلی 17آیات دن میں کسی بھی وقت تا وضع حمل پڑھ لیا کرے انشاء اللہ اللہ کریم بیٹا ہی عطاء فرمائے گا اگر کوئی اسلامی بہن قرآن مجید پڑھنے کی استطاعت نہیں رکھتی تو کلام والے خانے سے کلام لکھوا کر اپنی کمر کے ساتھ باندھ سکتی ہیںلیکن قرآن مجید پڑھنا سیکھ لیں کلام حاصل کرنے کے لیے ہماری یہ سائٹ وزٹ کریں۔ www.roohaniilajonline.com

کینسر کے علاج کے لیے:
خدانخواستہ اگر کوئی مسلمان بہن/ بھائی کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلا ہو جائے تو اس روحانی عمل کو فوری اپنائے جوکہ بار ہا آزمودہ اور مجرب عمل ہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس مرض سے نجات حاصل ہوگی۔
فجر کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۃ مریم ، ایک مرتبہ سورۃ فجر، سورۃ الم نشرح (13بار(پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائے ۔ یہ عمل 40روز تک جاری رکھیں۔اور بعد 40روز اپنا ٹیسٹ کروائیں انشاء اللہ تعالیٰ بہت حد تک فرق ہو گا۔ مریض کالا کپڑا استعمال کرنے سے گریز کرے۔
عمل شروع کرنے سے پہلے کسی فالج والے کو صدقہ دے۔
دل کی گھبراہٹ اور ہول کا علاج:
یہ آیات کاغذ پر لکھ کر گلے میں اس طرح ڈالیں کہ آیت مبارکہ قلب پر رہے یا کرتہ وغیرہ میں اس جگہ ٹانکہ لگادیں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْ وَ تَطْمَئِنُ قُلُوْبُھُمْ بِذِکْرِ اللّٰہِ اَلاَ بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْب۔(سورۃ الرعدآیت نمبر۲۸)
ہول کے مرض ا ضطراب قلب اور خفقان کے لیے اس آیت کو سات بارلکھ کر بارش کے پانی سے دھو کر سات دن تک پلانا بہت مفید ہے اور بارش کے پانی میں زعفران گھول کر سات مرتبہ آیت کو لکھ کر مریض کے گلے میں ڈالنا بفضلہ تعالیٰ بہت ہی مفید ہے۔
اِذْ یُغَشِّیْکُمُ النُّعَاسَ اَمَنَۃً مِّنْہُ وَ یُنَزِّلُ عَلَیْکُمْ مِّنَ السَّمَآئِ مَآئً لِّیُطَھِّرَکُمْ بِہِ وَیُذْھِبَ عَنْکُمْ رِجْزَ الشَّیْطٰنِ وَلِیَرْبِطَ عَلٰی قُلُوْبِکُمْ وَ یُثَبِّتَ بِہِ الْاَقْدَام۔(سورۃ انفال آیت نمبر۱۱)

جگر کے امراض کا علاج:

جو لوگ جگر کے امراض میں مبتلا ہوں اور کسی طرف سے شفا یابی نصیب نہ ہو رہی ہو۔ اِ س روحانی عمل سے انشاء اللہ ضرور شفا یاب ہوں گے۔ ظہر اور عصر کی نماز کے درمیان یہ آیت مبارکہ 77بار تلاوت کریں اور مریض کو پانی پر دم کر کے پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ شفا نصیب ہوگی۔
فَتَعٰلی اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ لَا اِلَہَ اِلَّا ہُوَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْم۔(سورۃالمومنون آیت نمبر۱۱۶)
اس عمل کو شروع کرنے سے پہلے ایک قرآن پاک کسی مسجد یا مدرسہ میںرکھوا دیں۔

برائے حب:
وَاَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَحَبَّۃً مِّنِّیْ وَلِتُصْنَعَ عَلٰی عَیْنِیْ۔(سورۃ طہ آیت نمبر۳۹)
جائز محبت اور پسند کی شادی اور زوجین میں بے انتہا محبت پیدا کرنے کے لیے بہت مجرب ہے اور اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے 135بار 31یوم تک بلا ناغہ مقرر ہ وقت پر پڑھیں ( دو وقت اپنی مرضی سے مختص کر لیں انشاء اللہ کامیابی ہو گی۔

حصول ترقیات اور دینی و دنیوی مقاصد میں کامیابی:
انسان کبھی کسی مصیبت میں پھنس جاتا ہے ، کبھی قرض کے بوجھ سے ہلکان ہو جاتا ہے تو کبھی بلائے نا گہانی اسے چمٹ جاتی ہے بعض مرتبہ اسے کوئی غم فکر لاحق ہو جاتا ہے ان کے لیے مندرجہ ذیل اسماء کا پڑھنا بہت مفید ہے ان کے پڑھنے کی برکت سے ہر قسم کی مشکلات دور ہوتی ہیں قرض، بیماری، غم، فکر سے چھٹکارا نصیب ہوتا ہے لیکن ان کو پڑھتے وقت تعداد پوری پوری ہو کم نہ ہو اور زیادہ بھی نہ ہو رات دن میں ہر روز کسی وقت جب سہولت ہو پڑھ لیا کریں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ۔ ہر روز اول و آخر گیا رہ گیارہ مرتبہ درودابراہیمی پڑھ لے اس کے درمیان یہ پڑھیں۔
یَا فَتَّاحُ 100مرتبہ یَا وَھَّابُ 100مرتبہ یَا رَزَّاقُ 100مرتبہ یَا مُعِزُّ 100مرتبہ

رزق میں ترقی:
بعد از نماز عشاء 100مرتبہ اول آخر گیارہ گیارہ بار درودابرا ہیمی روزانہ بلا نا غہ پڑھیں انشا ء اللہ تعالیٰ رزق میں برکت ہوگی۔
اَلَّلھُمَّ اَکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاک
سورۃ فلق کا لاجواب عمل:
جو شخص کثرت سے سورۃ فلق پڑھے۔ اس پر روزی انشاء اللہ تعالیٰ بارش کے قطروں کی طرح برسے گی۔ یقین اور توجہ شرط ہے۔
عمل وسعت رزق:
سورۃ مزمل ہر روز مابین مغرب و عشاء 11بار پڑھے اول آخر گیارہ گیارہ باردرودابراہیمی 21روز متواتر پڑھے۔
برائے ترقی تنخواہ:

روزانہ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح ( ایک سو مرتبہ) بسم اللہ الرحمن الرحیم کی پابندی کے ساتھ پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اور جو دلی خواہش ہوگی پوری ہوگی۔
ملازمت کے بہترین عمل:
جو شخص بیروزگار ہو اور روزگار کے سلسلے میں بہت پریشان ہو تو مندرجہ ذیل آیت و دیگر کلمات کو روزانہ بعد نماز عشاء یا بعد نماز تہجد پابندی کے ساتھ بلا ناغہ باوضو ایک ہزار مرتبہ پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ چند روز کے بعد اس کو ملازمت مل جائیگی اور ہر شخص تعریف کرے گا کہ یہ بڑا نیک عمل بڑا پراثر اور تیر بہدف ہے اس کے پڑھنے سے فوراً نوکری مل جاتی ہے آدمی بے روزگار نہیں رہتا اور وہ آیات یہ ہیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔
حٰمٓ تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْم۔ غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِیْدِا لْعِقَابِ ذِی الطَّوْلِ لَا اِلَہَ اِلَّا ھُوَ اِلَیْہِ الْمَصِیْر۔(سورۃ غافرآیت نمبر۳۔۱)
فائدہ:
اس عمل کی بدولت بحمداللہ بہت لوگ کامیاب ہورہے ہیں ادھر پڑھا ادھر ملازم ہوگئے لیکن بعد ملازمت بھی چالیس دن پورے کرے (یعنی چالیس دن تک برابر پڑھتا رہے) ایسا نہ کرے کہ درمیان میں چھوڑ دے بلکہ چالیس روز تک اس کو ایک بار ضرور پڑھ لیا کرے تا کہ مالک یا حاکم خوش رہے پھر صفت یہ ہے کہ مالک یا حاکم افسر جس کے ماتحت آپ ملازم ہیں بلا مشورہ آپ کے کوئی کام نہ کرے گا اور جو رائے آپ دیں گے اس پر عمل درآمد کر ے گا انشاء اللہ تعالیٰ۔
ٹرانسفر کے لیے:
اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کا تبادلہ مطلوبہ اور پسند یدہ جگہ پر ہو جائے تو اول و آخرسات بار درودشریف پڑھے اس کے بعد 70باریہ آیت پڑھے۔ جب مد خل صدق کے الفاظ پڑھے تو جہاں کا تبادلہ مقصود ہو اس جگہ کا تصور کرے اور مخرج صدق کے الفاظ پڑھے تو جہاں سے تبادلہ کروانا ہے اس جگہ کا تصور کرے اور سلطانا نصیرا کے الفاظ پڑھے تو یہ تصور کرے کہ عزت کے ساتھ تبادلہ ہو آخر میں سات بار درود شریف پڑھ کر اللہ سے دعا مانگے۔ وہ آیت یہ ہے۔
وَقُل رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْ خَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجَعَل لِّی مِن لُّدنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرَا۔(سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر۸۰)
قرضہ سے نجات:
اگر کوئی شخص مقروض ہو گیا ہو اور قرض اتارنا مشکل ہو گیا ہو تو اسے چاہیے کہ ہر روز بعد نماز فجر اول آخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی یاجو آپکو یاد ہو پڑھے اور درمیان میں سورۃ نصر اکتالیس مرتبہ پڑھ کر دعا کرے انشاء اللہ تعالیٰ قرض سے فوراً نجات ملے گی اور بآسانی قرضہ ادا ہو جائے گا۔
تنگی معاش:

جس کی روزی تنگ ہو اور مشکل سے گزارہ ہوتا ہو وہ یہ کلمات روزانہ باوضو ایک سو مرتبہ پڑھ لیا کرے۔ یہ عمل گیارہ روز کرے انشاء اللہ تعالیٰ رزق میں برکت ہوگی۔
اَلَّلھُمَّ تُبْ عَلَیْنَا قَبْلَ الْمَوْتِ وَھَوِّنْ عَلَیْنَا شِدَّۃَ الْمَوْتِ وَاَرِحْنَا عِنْدَ الْمَوْتِ وَلَا تُعَذِّبْنَا یَا خَالِقَ الْحَیٰوۃِ وَالْمَوْتِ تَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ وَاَلْحِقْنَا بِا لصّٰلِحِیْن۔

قرضہ کی ادائیگی کا نہایت مجرب عمل:
یہ عمل صد ہابزرگوں اور اولیائے نامدار کا آزمودہ ہے اکتالیس روز کا عمل ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اَلَّلھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ وَصَلِّ عَلیَ الْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ۔
وسعت رزق:
اِنَّ لَکَ فِیْ النَّھَارِ سَبْحاً طَوِیْلَا۔
روزانہ دس مرتبہ پڑھے۔ ایک ماہ کے اندر تو نگر (مالدار) ہوگا۔
وسعت رزق:
رزق کی فراخی اور ترقی کے لیے مندرجہ ذیل کلمات بعد نماز عشاء پڑھے تو بہتر ہے ورنہ جب بھی آسانی ہو پڑھے اول آخر درود ابراہیمی گیارہ گیارہ مرتبہ اسکے بعد یہ وظائف پڑھے۔
یَا غَنِیُّ ایک ہزار ساٹھ بار 1060 ــیَا فَتَّاحُ چار سو نواسی489بار
٭٭٭٭٭٭٭
موجودہ دور میں بے روزگاری رزق کی تنگی جادو آسیب و جنات رشتوں میں رکاوٹ اولاد کی بندش زوجین میںبے اتفاقی والدین کی نافرمانی حمل کا ساقط ہوجانا رزق میں بے برکتی اور دیگر تمام مسائل کے لیے بالخصوص حادثاتی موت اور خود کش حملوں سے حفاظت کے لیے قرآن و سنت سے اولیاء عظام کے اخذ کردہ صدری وظائف اور مجرب تعویذات لوحات خاص و عام کے لیے پیش خدمت ہیں اسم محمد ﷺ ہوٹلوں، کارخانوں ، دکانوں اور مکانوں کے لیے خصوصی لوح جو مکمل ہاتھ سے خصوصی چلہ میں استخراج کی گئی ہے اور سات ستاروں کی جامع لوح آفتاب میں سورۃ اخلاص نادعلی مشک و زعفران سے تیار شدہ محدود تعداد میں ستیاب ہیں اور وزراء کرام اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور انتہائی حساس عہدوں پر فائز حکام کے لیے خاص الخاص لوح زندگی کا پروٹوکول دستیاب ہے۔