حضرت کعب ؓ فرماتے ہیں کہ چند کلمات اگر میں نہ کہتا تو یہود مجھ کر گدھا بنا دیتے ۔ کسی نے پوچھا کہ وہ کلمات کیا ہیں۔ تو انہوں نے یہ بتائے۔
اعوذ بوجہ اللہ العظیم الذی لیس شی اعظم منہ و بکلمات اللہ التامات التی لا یجاوزھن بر ولا فاجر وبا سما اللہ الحسنی ما علمت منھا وما لم اعلم من شر ما خلق وذرا وبرا۔
جادو کے علاج کا ایک مجرب عمل:
صبح سورج جب قدرے بلند ہو جائے تو سورۃ عبس و تولیٰ تین بار پڑھیں۔ پڑھ کر اپنے اور یا مریض پر دم کریں اور پانی پر دم کر کے پلائیں۔ مسلسل سات دن تک یہ عمل کریں۔
سحر اور جادو کا علاج:
سات عدد سبز بیری کے پتے لے کر باوضو ان کو دو پتھروں سے پیس لیں۔ ان پسے ہوئے پتوں کو ایک پاک اور صاف بالٹی میں ڈا ل دیں اور گلاس یا مگے سے بالٹی میں پانی ڈالتے جائیں اور آیت الکرسی پڑھتے جائیںگیارہ مرتبہ جب بالٹی پانی سے بھر جائے تو ان پسے ہوئے پتوں کو بالٹی میں اچھی طرح ملا کر حل کرلیں اب مریض کو اس پانی سے تین گھونٹ پانی پلا کر پانی سے اس کووضو کروا دیں یہ عمل تین دن مسلسل بلا ناغہ کریں انشا ء اللہ سحر اور جادو سے نجات حاصل ہوگی۔
دفعیہ سحر:
جس شخص پر کسی نے سحر کیا ہو ان آیتوں کو لکھ کر گلے میں ڈال دیں یا طشتری پر لکھ کر پلائیں۔
فلما القوا قال موسی ما جئتم بہ السحر ان اللہ سیبطلہ ان اللہ لا یصلح عمل المفسدین۔ ویحق اللہ الحق بکلمتہ ولو کرہ المجرمون۔